حیدرآباد۔3ستمبر (اعتماد نیوز) آج ضلع رنگا ریڈی کے وقار آباد میں بھیانک
سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون لکشمی کے سر پر سے لاری چڑ گئی اور وہ
ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب وقار آباد کے عالم پلی نواب پیٹ منڈل میں
ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ اپنے بھائی
کی تدفین میں جارہی تھی کہ راسطے
میں ایک لاری پیچھے سے ٹکر دینے پر وہ خاتون گاڑی سے گر گئی اور پیچھے سے
لاری خاتون سے سر بر سے چلے جانے کے سبب وہ بر سر موقع ہلاک ہوگئی۔ اور
اسکا شوہر بھی زخمی ہوگیا۔ اس سلسلہ میں وقار آباد پولیس کیس درج کرتے ہوئے
تحقیقات کر رہی ہے۔